کوئٹہ +دالبندین (نمائندہ جنگ)کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کوموسم سرد اور خشک رہا۔ دن بھر یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں، جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، ژوب3، سبی5، زیارت منفی4،قلات منفی5، خضدار6، تربت10، لسبیلہ12 اور گوادر میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔درایں اثناء دالبندین میں یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا پیر کو صبح ہی سے آسمان پر ہلکے بادل چھائےرہے، سہ پہر کے بعد تیز شمالی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔