کوئٹہ (خ ن) میونسپل کمشنر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمدیعقوب زہری نے کہا ہے کہ عدالت بلوچستان کے حکم کے مطابق میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق سٹی مجسٹریٹ محمد حسین اینٹی انکروچمنٹ عملہ کی نگرانی میں1935 ءکے زلزلے کے بعدبننے والے بلڈنگ کو ڈایکٹ کے تحت 30 فٹ سے زیادہ بلندی والی عمارات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 2 عمارات کوگزشتہ روز سیل کردیا گیا انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر 5 غیر قانونی عمارات کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سیل کیا تھا جن کی سٹی مجسٹریٹ کلاس ون (1)کی عدالت میں پیشیاں جاری ہیں بلڈنگ کو ڈا یکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یہ سلسلہ اب کوئٹہ شہر میں باقائدہ ہفتہ وار شیڈول کے مطابق چلتا رہے گا عوام سے گزارش کی ہے اگرانہیں ایسی غیر قانونی عمارات کے بارے میں علم ہو تو فورا ًمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کواس بارے میں اطلاع دیں۔