برطانوی حکومت تمام تر اقدامات اور متنازع قوانین متعارف کرانے کے باوجود غیر قانونی مہاجرین کا راستہ روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔
انگلش چینل عبور کرنیکی تازہ ترین کوشش کے دوران 12کشتیوں پر 705 غیرقانونی مہاجرین نے ایک ہی روز برطانیہ میں داخل ہوکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
چھوٹی کشتیوں کے ذریعے رواں سال برطانیہ میں داخل ہونیوالوں کی تعداد تقریباً 9 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ایک ہی روز میں سب سے بڑی تعداد ہے جس نے غیرقانونی طور پر برطانیہ میں پناہ لی ہے۔