• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین حقانی یہاں آکر میمو گیٹ کا سامنا کریں، چیف جسٹس

Hussain Haqqani Comes Here And Face Memo Gate Chief Justice

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کیوں نہ حسین حقانی کو نوٹس دےکر بلالیں، حسین حقانی یہاں آکر میمو گیٹ کا سامنا کریں۔

سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں نادرا کے چیئرمین عدالت میں پیش ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کا معاملہ زیرغور ہے، اپریل کے اوائل تک سافٹ ویئر تیار کرلیں گے، تجرباتی بنیادوں پرفرضی الیکشن میں اس سہولت کا تجربہ کیا جاسکتا ہے۔

دوران سماعت ثاقب نثار نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے بڑی خوشخبری دی ہے، اصل مقصد تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی اس سہولت میں مالی حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ حسین حقانی کہاں ہے؟، کیا انہیں بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت ملےگی؟ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے میموگیٹ کیس کی فائل طلب کرلی۔

تازہ ترین