• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کی تمام لوکل اتھاٹیز کونسل ٹیکس اور سروس چارجز میں اضافے کیلئے تیار

لندن(پی اے ) انگلینڈ کی تمام لوکل اتھارٹیز کونسل ٹیکس اورسروس چارجز میں اضافہ کرنے کی تیاری کررہی ہیں، تازہ ترین سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 95فیصد اتھارٹیز کونسل ٹیکس اور 93فیصد سروس فیس میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں 2018میں لوکل گورنمنٹ فنانس کے حوالے سے ریسرچ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی تھی کہ کونسل ٹیکس اور سروس فیس میں اضافہ آمدنی وخرچ میں بڑھتے ہوئے عدم توازن کی وجہ سے کیاگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق نارتھمپٹن شائر کائونٹی کونسل نے اپنی مالی حیثیت دگرگوں قرار دیتے ہوئے تمام نئے اخراجات پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کونسل ٹیکس میں 3فیصد اضافہ متوقع ہے جو کہ افراط زر کی شرح کے مطابق ہوگا۔اس معاملے پر ریفرنڈم سے قبل سب سے بڑی اتھارٹیز کو کونسل ٹیکس میں 5.99 فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ نئی مالیاتی تجاویز کے مطابق لوکل اتھارٹیز پارکنگ ، تدفین سے متعلق سروسز چارجز میں بھی اضافہ کرنے کاارادہ رکھتی ہیں،سروے کے دوران 93فیصد اتھارٹیز نے یہ موقف اختیار کیا کہ وہ فیس اورچارجز میں اضافہ اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے کرنا چاہتی ہیں۔
تازہ ترین