• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوڑے کے مالک نے سلمان خان کو’’ناں‘‘ کیوں کی؟

لوگوں کا خیال ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی پیشکش کوئی بھی مسترد نہیں کرسکتالیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے گھوڑے کے لئے سلو بھائی کی پیشکش کو ردکردیا ۔

’’ثاقب ‘‘ نامی نایاب نسل کے گھوڑ ےکو خریدنے کے لئے سلمان خان نے اُس کے مالک سراج پٹھان کو دو کروڑروپے کی پیشکش کی تھی۔

سلمان خان پہلے شخص نہیں ہیں جن کی پیشکش کو اُس نے مسترد کیا ہے بلکہ اس سے قبل وہ مشرقی پنجاب کی معروف بادل فیملی کی ایک کروڑ 11لاکھ روپے کی آفر کو بھی مسترد کرچکا ہے۔

سراج پٹھان نے کہنا ہے کہ ایک ایجنٹ کے ذریعے سلمان خان کی دوکروڑ روپے کی آفر ملی تھی جبکہ اُس کے بعد ایک بلڈر نے تین کروڑ کی پیشکش بھی کی ہے۔

گھوڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ ثاقب 43کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چہل قدمی کے انداز میں دوڑ سکتا ہے اور اس دوران وہ اپنی یکساں پوزیشن میں رہتا ہے جس کے باعث اس کا سوار آرام دہ سواری کا لطف اٹھاتا ہے۔

گھوڑے کی مقبولیت کی ایک اور وجہ اس کی نایاب نسل ہے، وہ بھارت میں اپنی نسل کا واحد جبکہ دنیا میں تیسرا گھوڑا ہے۔ اس نسل کا ایک گھوڑا امریکا جبکہ دوسرا کینیڈا میں ہے۔

سراج پٹھان نے گھوڑے کو راجستھان کے ایک میلے میں ساڑے 14لاکھ روپے میں اُس وقت خریدا تھا جب وہ 5سال کا تھا۔

 

تازہ ترین