• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی اسکائی ڈائیور کی جمی ہوئی جھیل میں لینڈنگ

روسی جانباز نے 13سومیٹر آسمان کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف پر لینڈ نگ کر کے گینز ریکارڈ توڑ ڈالا۔

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے روسی جانبازنے نہ صرف سیکڑوں میٹر آسمان کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈتوڑنے کی ٹھانی اور مقررہ ہدف پر با آسانی لینڈنگ کرنے کاحیرت انگیز کارنامہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

اسکائی ڈائیور نے 1300میٹر آسمان کی بلندی پر پہنچ کر جہاز سے آزادانہ جمپ لگائی اور پیراشوٹ کے مدد سے روس کی یخ بستہ Baikalجھیل پر بنائے گئے چھوٹے سوراخ میں با آسانی اُتر کر نہ صرف اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنا دیا بلکہ دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

تازہ ترین