• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اورنگزیب کی گرفتاری سے عوام اہلسنت میں بے چینی ہے،کلیم اللہ قائمخانی

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) علامہ اورنگزیب فاروقی کی عدم رہائی سے عوام اہلسنت میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ علامہ اورنگزیب فاروقی امن کے داعی ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہ یار کے سینئر نائب صدر کلیم اللہ خان قائم خانی نے مرکز اہلسنت میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طبقہ عوام اہلسنت اور قومی سلامتی کے اداروں کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے ایسی تمام سازشوں کو جانتے ہیں اپنے صبر اور پرامن پالیسوں سے ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں گے پاکستان میں قیام امن کے لئے کڑوی گولیاں نگل رہے ہیں ملکی سلامتی اور پاکستان کا تحفظ ہر شے پر مقدم ہے حکومت بھی جانبداری کی پالیسی اور اہلسنت عوام کو دیوار سے لگانے کی پالیسی ترک کر دے علامہ اورنگزیب فاروقی کی رہائی کے لئے عوام اہلسنت سڑکوں پر نکلیں گے۔ اہلسنت ملک کی واضح اکثریت آبادی ہے اہلسنت کو دیوار سے لگانے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے قومی سلامتی کے ادارے اہلسنت کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین