• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثے کا شکار روسی مسافر طیارے کے بلیک باکس مل گئے

دو روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے روسی مسافر طیارے کے دونوں بلیک باکس تلاش کر لیے گئے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق یہ باکس جائے حادثہ کے قریب ہی ملے ہیں جن میں سے ایک کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

دو روز قبل مسافر طیارہ ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارے میں سوار تمام اکہتر افرد ہلاک ہو گئے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ممکنہ طور پر خراب موسم اس طیارے کی تباہی کا باعث بنا۔

تازہ ترین