• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست فلوریڈاکے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ ریاست فلوریڈا کے بروروارڈ کاؤنٹی میں مارجوری اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں پیش آیا، جہاں اسکول کے سابق طالب علم 19سالہ نکولس کروز نےفائرنگ کرکے 17افراد کی جان لے لی۔

امریکی درس گاہوں میں فائرنگ کایہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ماضی میں بھی اس نوعیت کے مختلف واقعات میں سیکڑوں افراد کو موت کی نیند سلایا جاچکا ہے۔

20اپریل 1999ء:ریاست کولوراڈو میں لٹل ٹن کے لمبائن ہائی اسکول کے طالب علموں 18سالہ ایرک ہیرس اور 17کلے بولڈ نے فائرنگ کرکے 12طالب علموں اور ٹیچر کو موٹ کے گھاٹ اتار دیاتھاجبکہ 20سے زائدکوزخمی کرکے خود کو بھی ہلاک کرلیا تھا۔

 

19نومبر1999ء: جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو کے ڈیمنگ مڈل اسکول میں 12سالہ وکٹر کارڈووا جونیئر نے ساتھی طالبہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔جرم ثابت ہونے پر اُسے دو سال قید کی سزا سنائی گئی اور بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔



29فروری 2000ء:امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں 6سالہ بچے نے اپنی ہم عمر طالبہ کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا تھا، کم عمری کی وجہ سےاُسے کوئی سزا نہیں دی گئی تاہم جس خاتون کے ساتھ وہ رہتا تھااُسے غفلت برتنے اور اسلحہ بچے کی رسائی تک رکھنے پر 15سال قید کی سزا سنائی گئی۔



26مئی 2000ء:ریاست فلویڈا کے لیک ورتھ کمیونٹی مڈل اسکول میں 13سالہ طالب علم نیتھانین برازیل نے اسکول میں اپنے آخری دن فائرنگ کرکے ٹیچر کو ہلاک کردیا تھا، جرم ثابت ہونے پر اُسے 28سال قید کی سزا سنائی گئی۔



5مارچ 2001ء:ریاست کیلیفورنیا کے سانتانا ہائی اسکول میں 15سالہ طالب علم چارس ’’اینڈی‘‘ ولیمز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2طالب علموں کو ہلاک جبکہ 13کو زخمی کردیا تھا، اُسے 50سال قید کی سزا دی گئی۔



24ستمبر2003ء:ریاست منی سوٹا میں کولڈ اسپرنگ کے ایک ہائی اسکول میں 15سالہ جان جیسن مک لالن نے اپنے ساتھی طالب علم 17سالہ آرون رولنز اور 15سالہ سیتھ بارٹیل کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا۔ مک لالن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔



21مارچ 2005ء: ریاست منی سوٹا میں 16 سالہ جیف وائز نے اپنے دادا اور اُن کے دوست کو قتل کرنے کے بعد ریڈ لیک انڈین ریزرویشن پر واقع اسکول جاکرپانچ طالب علموں ، ایک ٹیچر اور سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کرکے خودکشی کرلی۔



8نومبر 2005ء: ریاست ٹینیسی میں جیکس بورو کےایک ہائی اسکول میں 15سالہ کینتھ بارٹلے نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ پروفیسر کین بروس کو ہلاک جبکہ دیگر دو ایڈمنسٹریٹرز کو زخمی کردیا۔



30اگست 2006ء: شمالی کیرولائنا میں ہلز بورو کے اورنج ہائی اسکول کے سابق طالب علم 19سالہ الوارو کاسٹیلو نے پہلے اپنے والدکو ہلاک اورپھر اسکول کی پارکنگ میں فائرنگ کرکے2افراد کو زخمی کردیا۔

وہ مبینہ طور پر کولمبائن فائرنگ کے واقعے سے متاثر تھا،پولیس نے اس کے زیراستعمال وین سے دو پائپ بم اور دو رائفل بھی برآمد کی تھیں۔

عدالت نے قتل اور دیگر جرائم ثابت ہونے پر اُسے بغیر پے رول عمر قید کی سزا سنائی۔



29ستمبر2006ء: ریاست وسکونسن میں 15سالہ ایرک ہین اسٹوک نے اسکول کے پرنسپل 49سالہ جان کلانگ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اسکول پرنسپل نے وقوعہ سے ایک روز قبل تمباکو اسکول لانے پر اُسے تنبیہ کی تھی۔



14فروری2008ء: ریاست الینوئس کے شہر ڈیکلب میں27سالہ اسٹیون کامیرزیک نے ایک یونیورسٹی کیمپس کے ہال میں داخل ہوکر 5طالب علموں کو فائرنگ کر موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ 18 افراد کو زخمی کردیا، بعدازاں اُس نے اپنی جان بھی لے لی۔



26اکتوبر 2008ء: امریکا کی یونیورسٹی آف سینٹرل آرکنساس کے کیمپس میں 4مسلح افراد نے گھس نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے۔



27فروری 2012ء: ریاست اوہایو کے شہر چارڈن کے ایک اسکول میں 17سالہ ٹی جے لین نے فائرنگ نے کرکے 3طالب علموں کی جان لے لی۔



14دسمبر2012ء: ریاست کنیکٹی کٹ میں 20سالہ ایڈم لانزا نے پہلے اپنی والدہ نینسی کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا ، پھرنیوٹاؤن کے علاقے میں واقع سینڈی ہک ایلیمنٹری پہنچ کر 26افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ہلاک ہونے والوں میں 20فرسٹ گریڈر تھے، بعد ازاں اُس نے خودکشی کرلی۔



10جون 2014ء: ریاست اوریگون کے ایک ہائی اسکول میں نوجوان نے ساتھی طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ایک ٹیچر زخمی بھی ہوا۔

یکم اکتوبر 2015ء: ریاست اوریگون کے ایک کمیونٹی کالج میں 26سالہ کرس ہارپر۔مرسر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 9افراد کو ہلاک کردیاجبکہ پولیس کی فائرنگ سے ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔

7دسمبر 2017ء: ریاست نیومیکسیکو میں 21سالہ شخص ولیم ایچی سن طالب علم کے روپ میں مقامی اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے دو طالب علموں کو ہلاک کرکے خودکشی کرلی۔

23جنوری 2018ء: ریاست کنیکٹی کٹ کے مارشل ہائی اسکول میں 15سالہ طالب علم نے فائرنگ کرکے دو ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

تازہ ترین