• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ردا لفساد کو سال مکمل، کل 5ہزار آپریشن کیے گئے

Operation Raddul Fasad Completed A Total Of 5000 Operations

ملک بھر میں دہشت گرد اور شرپسند عناصر کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن ردالفساد کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں لگ بھگ 5ہزار مشترکہ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 21ہزار سے زائد ہتھیار، 25لاکھ سے زائد ایمونیشن تحویل میں لیے گئے۔

آپریشن ردالفساد کے تحت رینجرز نےپنجاب بھر میں 1191آپریشنز کیے، جن میں 27دہشت گرد مارے گئے اور 63گرفتار ہوئے۔

آپریشن ردالفساد کے بعد کراچی میں گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی جبکہ ایک سال میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے 45،اغوا کے 16 واقعات رپورٹ ہوئے۔

آپریشن ردالفساد کے تحت 2 ہزار6 سو کلومیٹر طویل بارڈر پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہوا، باڑ لگانے کے 56ارب روپے کے حامل منصوبے کے تحت 750قلعے تعمیر کیے جانے ہیں۔

ان آپریشنز کے دورا ن باجوڑ، مہمند،خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 160 کلومیٹر کے علاقے میں باڑ لگائی گئی جبکہ ایک سال میں پاک افغان بارڈر پر تجارت اور نقل وحرکت کیلئے 16روٹس نوٹیفائی کئے گئے۔

تازہ ترین