• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
40 Transgenders Apply To Be Cops In Chhattisgarh

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں خواجہ سراؤں کو پولیس فورس کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے بعد 40خواجہ سراؤں نے بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی حکومت نے گذشتہ ماہ خواجہ سراؤں کی پولیس میں بھرتی کا اعلان کیا تھا اور 8فروری کو اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جس کے بعد کانسٹیبل کے عہدے کے لئے کم از کم 40خواجہ سراؤں کی درخواستیں موصل ہوچکی ہیں۔

اخبارکے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد مساوات کو فروغ دینا اورخواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔

حکام نے ریاست میں تمام کیٹگریز کے لئے کانسٹیلز کی دوہزار سے زائد اسامیوں پربھرتی کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے خواجہ سراؤں کی سہولت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا تھا، اُن کاکہنا تھا کہ درخواست گذار کی بھرتی تحریری امتحان پاس کرنے اور فزیکل ٹیسٹ کے بعد عمل میں آئے گی۔

واضح رہے کہ ریاست چھتیس گڑھ میں تین ہزار سے زائد خواجہ سرا ہیں۔

 

تازہ ترین