• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندان میں شادیاں جینیاتی بے قاعدگیوں کا اہم سبب ہیں، ڈاکٹر فرید الدین

Marriages With Cousins Causing More Genetic Disorders

انڈس اسپتال کراچی کے شعبہ امراض اطفال کے سربراہ ڈاکٹر محمد فرید الدین نے کہا ہے کہ کزنز کے درمیان اور خاندان کے اندر کئی نسلوں تک شادیاں جینیاتی بے قاعدگیوں کا اہم سبب ہیں، اس سے بچنے کےلئے ضروری ہے کہ شادی سے قبل جینیاتی ٹیسٹ ضرور کرائے جائیں۔

انہوں نے جینیاتی عارضوں پر کراچی پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ورلڈ ریئر ڈیزیز ڈے 28فروری کو ساری دنیا میں منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ایسی بیماریوں کا سبب بننے والے جینیاتی عوارض کے بارے میں آگاہی تشکیل دینا ہے، ان موروثی بیماریوں کی اہم وجہ کزن کے درمیان یا ایک ہی خاندان اور قبیلے کے اندر کئی نسلوں تک ہونے والی شادیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013 سے اب تک پاکستان میں 350 کیس تشخیص ہوچکے ہیں لیکن صرف دس فیصد کو علاج کی سہولت حاصل ہوسکی ہے، باقی یا تو علاج کا انتظار کر رہے ہیں یا موت کا شکار ہوچکے ہیں، انڈس اسپتال میں گوچے کے چار مریضوں کا علاج ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر فرید الدین نے مزید کہاکہ صنوفی جینزائم کی ڈاکٹر صبا عباسی نے پاکستان میں مریضوں کو اپنے ادارے کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایاہے ۔

تازہ ترین