کوئٹہ کے شہباز ٹاؤن میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی پر حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بدھ کی صبح شہباز ٹاؤن میں ڈی ایس پی حمید دستی کی بلٹ پروف گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
حمید اللہ دستی، ان کی اہلیہ اور ڈرائیور محفوظ رہے تاہم گاڑی میں پیچھے بیٹھے دو گن مین شہید ہوگئے ، حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔