ایک جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی وہیں ٹیم کو ایک دھچکا بھی لگا ہے، ٹیم کے اہم کھلاڑی انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے پاکستان آنے سے انکارکردیا ہے ۔پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جیتتا دیکھنا چاہتے ہیں مگر وہ پاکستان نہیں جائیں گے۔
شارجہ میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب اُن سے سوال کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں مگر وہ پاکستان نہیں جائیں گے ۔
کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ سرفراز احمد کو2019ءکے ورلڈ کپ تک کپتان بنادیں تاکہ ٹیم کامبی نیشن بنا رہے۔
کیون پیٹرسن سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بار پاکستان جاکر کھیلیں گے تو اُنہوں نے واضح طور پر انکار کردیا۔