پی ایس ایل تھری میں کھیلے گئے آج کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی جبکہ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں 2گیندوں قبل ہوا۔ زلمی کپتان ڈیرن سیمی کو زبردست پرفارمنس پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں زلمی نے گلیڈیٹرز کے ہدف سامنے جم کر مقابلہ کیاجبکہ سرفراز الیون نے مڈل اوورز میں کم بیک بھی کیا، لیکن زلمی کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کوآخری اوور میں فتح سے ہمکنار کرایا۔
میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی بیٹنگ کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ بیٹنگ کرنے بھی دیر سے آئے ، لیکن آج انہی کی بدولت زلمی کے حصے میں ایک بہت اہم فتح حصے میں آئی۔
ڈیرن سیمی ان فٹ ہونے کے باوجود بیٹنگ کرنے آئے ، ان سے رننگ بلکل نہیں ہورہی تھی وہ میچ کے آخری لمحات میں 2 رن بھی بڑی مشکل سے بھاگے ، لیکن انہوں نے 4 گیندیں کھیل کر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بڑے اہم 16رنز اسکور کیے۔
دوسری جانب میچ میں زلمی کی جانب سے ٹاپ اسکورر تمیم اقبال رہے، انہوں نے 38گیندوں کا سامنا کیا اور ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 36 رنز اسکور کیےجبکہ محمد حفیظ نے 34 گیندوں پر 29 رنز بنائے ، انہوں نے ایک چھکا اور 2 چوکے لگائے۔
محمد حفیظ کو ہیسٹنگس نے شکار بنایا اور ان کا کیچ حسن خان نے تھاما، تمیم اقبال 36رنز کے اسکور پر رن آئوٹ ہوئے اس وقت ٹیم کا اسکور 112 رنز تھا اور وہ آئوٹ ہونے والے چوتھے بیٹسمن تھے۔
ٹیم کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ڈوین اسمتھ 23رنزبناسکے انہیںمحمد نواز نے بولڈ کیا،تو صابر رحمان 11رنزبنا کر راحت علی کا شکار بنے ان کا کیچ عمر امین نے پکڑا تاہم کامران اکمل 10رنز کے ساتھ پہلے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین تھے ۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا سپر لیگ میں یہ چوتھا میچ تھا اور دونوں ہی ٹیموں نے اب تک 4 میچ کھیلے ، جس میں 2 میچ جیتے اور 2 میچ ہی ہارے ہیں۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ شارجہ میں جاری تھا، میچ میں اب تک 6اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا، جس کے دوران زلمی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50رنز اسکور کرلیے تھے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سے وکٹ پر تمیم اقبال اور محمد حفیظ موجود ہیں، تمیم اقبال 20 گیندوں کا سامنا کرکے 19رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 5 گیندوں پر 4 رنز بنائے ہیں۔
اس سے قبل زلمی اوپنرز نے 142رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا، تو 3عشاریہ ایک اوورز میں زلمی کو کامران اکمل کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا، جو 8 گیندوں پر 10رنز اسکور کرکے واٹس کے شکار بن گئے۔
قبل ازیں گلیڈیٹرز نے زلمی کو جیت کے لیے 142رنز کا ہدف مقرر کیا، گلیڈیڑرز کی اننگز میں ٹاپ اسکورر شین واٹس رہے۔
رائلی روسوو اسکور نے بھی اسکور میں تیزی سے اضافہ کرنے کی ٹھانی اور برق رفتاری کی مظاہرہ کرتے ہوئے 25گیندوں پر 37 رنز اسکور کیے، انہوں نے 2چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔
ان کی وکٹ عمید آصف کے حصے میں آئی جبکہ کیچ صابر رحمان نے پکڑا، وہ آئوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے، جبکہ اس وقت ٹیم کا اسکور 16عشاریہ 3 اوور میں 125رنز تھا۔
اس کے بعد گلیڈیٹرز کا کوئی بیٹسمین زلمی بولرز کے آگے ٹک نہ سکا اور ایک، ایک کرکے کھلاڑی پویلین لوٹتے گئے، کپتان سرفراز احمد صرف 15گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 17رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
ان کے بعد محمد نواز صرف 3 رن اسکور کرسکے، انہیں بھی عمید آصف نے آئوٹ کیا، جبکہ انور علی نے بھی 3 رن بنائے، وہ وہاب ریاض کے ہاتھوں ہٹ وکٹ آئوٹ ہوئے تاہم جان ہیسٹنگس اور حسن خان بلترتیب 5 اور ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے اور گلیٹریٹرز کی اننگز کو اختتام تک پہنچایا۔
اس سے قبل میچ میں 12عشاریہ ایک اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر گلیڈیٹرز نے 83رنز کے اسکور پر اپنی 4وکٹیں گنوا دی تھیں، آئوٹ ہونے والے آخری بیٹسمین کیون پیٹرسن تھے، وہ 6گیندوں پر 5 رنز اسکور کرسکے اور ڈیرن سیمی کا شکار بنے گئے ان کا کیچ محمد اصغر نے تھاما۔
اس سے قبل آئوٹ ہونے والے عمر امین تھے، جو صرف 16گیندوں پر 11 رنز بنا سکے، جن کے بعد شین واٹس آئوٹ ہوئے وہ اب تک گلیڈیٹرز کی اننگز میں ٹاپ اسکور ہیں۔
انہوں نے بڑی برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32گیندوں پر 5چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47رنز اسکور کیے، تاہم وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور خالد عثمان کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔
اس سے قبل شارجہ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کا میچ شروع ہوا، تو صرف 10 رنز کے اسکور پر گلیڈیٹرز کو پہلا نقصان ہوا، جب اوپنگ بیٹسمین اسد شفیق 10گیندوں پر 9رنز اسکور کرکے سمین گل کا شکار بنےجبکہ صابر رحمان نے ان کا کیچ پکڑا۔
میچ میں 6اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور کپتان سرفراز کی گلیڈیٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 31رنز اسکور کرلیے تھے۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سمین گل آج اسپنر ابتسام شیخ کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اور زلمی کی جانب سے سپر لیگ میں آپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
سپر لیگ میں کل یعنی 3 مارچ کو 2 میچز کھیلے جائیں گے، جہاں پہلا مقابلہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا مقابل لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔
آج کھیلنے والی دونوں ٹیمیں اگلے میچ کے لیے 3 مارچ کو شارجہ میں اتریں گی، جہاںکوئٹہ گلیڈیٹرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے شام کو ہوگاجبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوںگی۔