• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 8وکٹ پر 141تک محدود کردیا

شارجہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ اوورز میں 8وکٹ پر141رنز بنائے۔ وہاب ریاض نے 16اور عمید آصف نے18رنز دے کر دو دو وکٹ حاصل کئے۔ شین واٹسن اور رائیلی روسو کے علاوہ بیٹسمینوں کو اسٹروک پلے میں مشکل پیش آئی۔ ڈیرن سیمی نے ان فٹ ہونے سے قبل21رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ شین واٹسن نے اصغر کے ایک اوور میں تین چھکوں کی مدد سے22 رنز بنائے۔ عمر امین16گیندوں پر گیارہ رنز بناکر ڈیرن سیمی کا شکار بنے۔ عثمان نے کوئٹہ کو تیسرا نقصان پہنچایا جب شین واٹسن32گیندوں پر47رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ کیون پیٹرسن پانچ رنز بناکر ڈیرن سیمی کا شکار بنے۔ رائیلی روسو نے25گیندوں پر37رنز کی اننگز میں دو چھکے اور دو چوکے مارے۔ سرفراز احمد 15 گیندوں پر 17رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ سپر لیگ تھری کے دسویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ محمد اصغر کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر شین واٹسن کے کیچ کپتان ڈیرن سیمی نے چھوڑ دیا اور اگلی ہی گیند پر انھوں نے چھکا لگ دیا۔ پانچویں گیند پر نئے آنے والے عمر امین نے بھی مڈ وکٹ پر ایک چوکا لگایا۔ پہلے آؤٹ ہونے والے اسد شفیق تھے جو ثمین گل کی گیند پر صابر رحمان کو کیچ دے بیٹھے۔ پشاور زلمی میں دو تبدیلیاں کی گئی۔ کرس جارڈن کی جگہ صابر رحمان جبکہ ابتسام شیخ کی جگہ ثمین گل کو موقع دیا گیا ۔دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹسمین محمود اللہ کی جگہ رائیلی روسی کو گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ عالمی شہرت امپائر علیم ڈار ٹورنامنٹ میں پہلی بار امپائرنگ کررہے ہیں۔ 
تازہ ترین