• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

موٹاپے پر قابو پانے کیلئے واک کو معمول بنایا جائے، پروفیسر زمان شیخ

موٹاپے پر قابو پانے کیلئے واک کو معمول بنایا جائے، پروفیسر زمان شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہر امراض ذیابطیس پروفیسر محمد زمان شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 40فیصد افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔

موٹاپاکئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے جن میںذیابطیس، دل کے امراض ، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کے امراض ،فالج ، بانجھ پن ،کولیسٹرول، جگرا ور آنتوں کے امرض ، سانس لینے میں دشواری اور کئی اقسام کے کینسر بالخصوص آنتوں اور بریسٹ کا کینسرشامل ہیں ۔

موٹاپے کا شکار لوگوں کی نہ صرف جسمانی سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں بلکہ وہ کم عرصہ تک زندہ رہ پاتے ہیں۔

اس سے بچنے کےلئےتمباکو نوشی سے پرہیز کیا جائے ،میٹھا ، مٹھائی، تیل، برگر ، فاسٹ فوڈ، مرغن غذائیں ، کولڈ ڈرنکس اور چکنی چیزوں سمیت ایسی غذاؤں سے پرہیز کیا جائے جن میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں ۔

پھلوں ،مچھلی ،خشک میوہ جات کا استعمال کیاجائے جبکہ روزانہ صبح کم ازکم 30منٹ کی واک کی جائے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین