• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے سونا 7 ڈالر سستا ہوا جبکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے امریکی خام تیل ساڑھے تین فیصد اور لندن برینٹ خام تیل 4 فیصد سستا ہوگیا ۔

امریکی صدر کی جانب سے مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے درآمدی اسٹیل پر 25 فیصد اور المونیم پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر عالمی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور ساتھ ہی امریکی میں خام تیل کی پیداوار کے حوالے سے بھی مختلف خبروں پر سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔

اس وجہ سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے سونا 7 ڈالر سستا ہوکر 1323 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے امریکی خام تیل 3 اعشاریہ 6 فیصد کمی سے 61ڈالر 51 سینٹس فی بیرل پر بند ہوا جبکہ لندن برینٹ خام تیل بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد کمی کے بعد 64 ڈالر 37 سینٹس فی بیرل پر آگئے۔


تازہ ترین