• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران طاہر کی ہیٹرک، کوئٹہ 102رنز پر آل آئوٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 13 ویں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 15 اعشاریہ 4 اوورز میں 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کی خاص بات ملتان سلطانز کے بائولرز کی شاندار کارکردگی رہی، ہیٹرک کرنے والے عمران طاہر اور سہیل تنویر نے 3،3 وکٹوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 102 رنز تک محدود کر دیا۔

عمران طاہر کی ہیٹرک، کوئٹہ 102رنز پر آل آئوٹ

ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، سرفراز الیون کی طرف سے شین واٹسن اور عمر امین نے اننگز کا آغاز کیا اور 27 رنز کی شراکت قائم کی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے پہلی وکٹ سہیل تنویر نے حاصل کی، انہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 8 رنز بنانے والے عمر امین کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

ملتان سلطانز کو دوسری وکٹ چوتھے اوور کی پہلی گیند پر 28 کے اسکور پر ہی مل گئی، ون ڈائون پوزیشن پر بیٹنگ کے لئے آنے والے رمیز راجہ جونیئر 1 رنز کو جنید خان نے بولڈ کردیا ۔

عمران طاہر کی ہیٹرک، کوئٹہ 102رنز پر آل آئوٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 46 رنز پر گر گئی، اوپنر شین واٹسن 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 19 رنز ہی بناپائے تھے کہ انہیں جنید خان نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے وکٹ کیپر سنگاکارا کی مدد سے 9 رنز بنانے والے روسو کی وکٹ حاصل کرلی، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی وکٹ 69کے اسکور پر گرگئی۔

سرفراز الیون کی پانچویں وکٹ 92 کے اسکور پر گری،15رنز بنانے والے محمود اللہ کو عرفان نے پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ 23 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی۔

ملتان سلطانز کو چھٹی اور ساتویں وکٹ کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا، محمد نواز 3 اور سرفراز احمد 30 رنز کے ساتھ سہیل تنویر کے یک بعد دیگرے شکار بنے، یوں 101پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹاپ کے 7بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے۔

16 ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک رنز دینے والے عمران طاہر نے اگلی تین گیندوں پر حسن خان،جان ہینگز اور راحت علی کی وکٹ اپنے نام کرکے پی ایس ایل تھری کی دوسری ہیٹرک اپنے نام کرلی ۔

عمران طاہر اب تک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولرز میں سرفہرست ہیں،انہوں نے 4 میچزمیں 10 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، وہ لگاتار 3میچز میں 3وکٹیں لینے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

عمران طاہر کی ہیٹرک، کوئٹہ 102رنز پر آل آئوٹ

ملتان سلطانز کی طرف سے جنید خان نے 2، شعیب ملک اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔


تازہ ترین