• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کمپنی سے کار ملی تھی لیکن مجھے چلانی نہیں آتی تھی۔
’’ڈرائیونگ کم عمری میں سیکھی جاتی ہے،
اب مشکل ہے۔‘‘
میرے دوست واحد نے مایوسی کا اظہار کیا۔
’’ڈرائیونگ کلاسیں لیں، کوئی مشکل کام نہیں۔‘‘
بیوی نے حوصلہ افزائی کی۔
میں دو چار کلاسیں لے کر سڑک پر نکل آیا۔
ایک بار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھائی،
ایک کھڑی گاڑی کو ٹھونکا، ایک کھمبا ٹیڑھا کیا۔
دو ہفتے میں کار پر دفتر آنے جانے لگا۔
کل بیوی نے پہلی ڈرائیونگ کلاس لی۔
وہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو میں نے کہا تو کچھ نہیں،
بس ہنس ہنس کر دوہرا ہوگیا۔
تازہ ترین