• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکامیں باربی ڈول کی نئی گڑیائیں متعارف

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے وہیں بچیوں کی ہر دلعزیز باربی کی نئی گڑیائیں بھی متعارف کروا دی گئی ہیں۔باربی ڈولز تیار کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ ان گڑیاؤں کو متعار ف کروانے کا مقصد ننھی بچیوں کومعاشرے میں خواتین کے اہم کردار کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے کہ خواتین معاشرے کی اساس ہیں اور ان کی خدمات کسی بھی معاشرے کی بنیاد ثابت ہوتی ہیں۔باربی کی متعار ف کروائی گئی ا س نئی سیریزمیں ایسی ڈولز ہیں جو مختلف شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں اور جو نہ صرف نہایت کامیاب زندگی گزار رہی ہیں بلکہ انہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں خوب نام بھی بنایا ہے ۔انسپائرنگ وومن اور شیروز نامی یہ ڈولز دورِ جدید کی متاثر کن خواتین سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ باربی تیارکرنیوالی کمپنی نے ایک سروے کروایا تھا جس میں آٹھ ہزار ماؤں سے اُن کی بچیوں کے بارے میں سوالات پوچھے گئے، اس سروے کے مطابق 86 فیصد مائیں اس پریشانی کا شکار تھیں کہ ان کی بیٹیاں کن خواتین کواپنے رول ماڈل کے طور پر دیکھتی ہیں اور اس کا ان بچیوں کے مستقبل پر کیا اثر مرتب ہو گا۔ان ماؤں کی پریشانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے باربی نے یہ نئی ڈول سیریز متعارف کروائی ہے ۔انسپائرنگ ویمن باربی سیریز مشہور تاریخی خواتین سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جبکہ شیرو سیریز جدید دور کی متاثر کن خواتین سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جن میں سرمائی اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی امریکی خاتون کاہلوئی کم اور کئی دیگر فیشن ڈیزائنرز، صحافی، اداکارائیں اور کاروباری خواتین شامل ہیں۔
تازہ ترین