• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ قائد پر سلامی دی۔

میجر جنرل افتخار حسین چوہدری (ہلالِ امتیاز) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار کے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

بابائے قوم کے یومِ ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال قائد اعظم کا یوم پیدائش پوری قوم کے لیے تجدید عہد کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے بلاتفریق رنگ و نسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسے رہنما اصولوں کا درس دیا۔

قومی خبریں سے مزید