• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اوہائیو میں جنگل کے بادشاہ کا سی ٹی اسکین

یوں تو جانوروں میں بیماری کی تشخیص کے لیے ڈاکٹرز کئی نت نئے اور جدید انداز اپناتے ہیں۔

اس طرح کے ایک واقعہ اوہائیو میںپیش آیا،جہاں ایک شیرکے جبڑوں میں تکلیف کے باعث اس کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس کا دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ۔


جی ہاں انسانوں کے لئے تیار کی گئی اس مشین میں بھاری بھرکم شیر کو سی ٹی اسکین کے لئے ڈالا گیا اور اس کے جبڑوں میں ہونے والی تکلیف اور سوجن کی وجہ جاننےکے لیے مختلف تصاویر بھی لی گئیں۔

اس موقع پر چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 14سالہ ٹومو نامی اس شیر کے منہ میں انفیکشن ہوگیا تھا ،جس کی دوائیاں بھی دی جارہی تھیں لیکن زخم ٹھیک نہیں ہورہا تھا ۔

اوہائیو میں جنگل کے بادشاہ کا سی ٹی اسکین

اسی لئے اس شیر کا سی ٹی اسکین کیا گیا تاکہ مکمل طور وجہ سامنے آسکے گی اور امید ہے کہ 2 مہینوں میں یہ شیر پھر سے صحت یاب ہوجائے گا۔

تازہ ترین