• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا موٹر شو، پرانی اسپورٹس کار نئے ورژن میں پیش

جنیوا موٹر شو، پرانی اسپورٹس کار نئے ورژن میں پیش

کچھ لوگ اپنی پرانی گاڑی کو بھی اس قدر سنبھال کر رکھتے ہیں کہ وہ دہائیاں گزر جانے کے باوجود نئی دکھائی دیتی ہے۔

جنیوا موٹر شو، پرانی اسپورٹس کار نئے ورژن میں پیش

اس طرح جنیوا میں جاری موٹر شو میں 18 سال پرانی اسپورٹس کار کو نئے روپ میں پیش کیا گیا ، جسے دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔

ایرو 8نامی یہ دیدہ زیب گاڑی 18 سال قبل جنیوا کے ہی موٹر شو میں پیش کی گئی تھی جسے تیار کرنے والی برطانوی کمپنی مورگن نے اسے اب نئے رنگ روپ میں پیش کیا ہے، جو نہ صرف دیکھنے میں بے پناہ دلکش ہے بلکہ اس کی صلاحیتیں بھی پہلے سے مزید بہتر کر دی گئی ہیں۔

جنیوا موٹر شو، پرانی اسپورٹس کار نئے ورژن میں پیش

یہ گاڑی اب 170میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور4عشاریہ 5سیکنڈز میں62میل فی گھنٹے تک پہنچ جاتی ہے۔

جنیوا موٹر شو، پرانی اسپورٹس کار نئے ورژن میں پیش

جنیوا موٹر شو میں اس انوکھی اور دلچسپ گاڑی کی قیمت 144000 برٹش پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین