• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب قتل کیس، پولیس نے زبردستی اعترافی بیان دلوایا، ملزم عمران

زینب قتل کیس، پولیس نے زبردستی اعترافی بیان دلوایا، ملزم عمران

لاہورہائیکورٹ نےکمسن زینب کےقاتل عمران علی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی اور آئندہ منگل کوکیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

زینب کے والدامین انصاری نےمطالبہ کیاہےکہ مجرم کو اپیل خارج کرکے سرِ عام پھانسی دی جائے اور سہولت کاروں کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل بنچ نے مجرم عمران کی اپیل پر سماعت کی ،مجرم کی طرف سے ایڈووکیٹ اسد جمال نےپیش ہوکرتیاری کے لیے مہلت طلب کی۔

درخواست گزارکامؤقف ہےکہ پولیس نے زبردستی اعترافی بیان دلوایااورانسداد ِدہشت گردی کی عدالت نے مکمل دفاع کا موقع نہیں دیا،محض اعترافی بیان اور پراسیکیوشن اسٹوری پر سزائے موت سنا دی گئی، سزا آرٹیکل 4 اور 25 کی صریحا ًخلاف ورزی ہے، اپیل کے حتمی فیصلے تک مجرم کورہا کیا جائے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد خان نے اپیل کی مخالفت کی۔

عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگومیں زینب کے والدامین انصاری اور وکلاء کا کہنا تھا کہ مجرم کے موبائل اور میموری کارڈ کے ڈیٹا پر تحقیقات نہیں کی گئیں،امین انصاری نےمطالبہ کیاکہ مجرم کو اپیل خارج کرکے سرِ عام پھانسی دی جائے۔

تازہ ترین