• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس، طلال چوہدری پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

توہین عدالت کیس، طلال چوہدری پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس میں آج فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے توہین عدالت کی سماعت کی۔عدالت نے چارج شیٹ طلال چوہدری کے وکیل کے حوالے کر دی۔

طلال چوہدری نے استدعا کی کہ چارج فریم کرنے سے قبل عدالت مجھے تھوڑا سا سن لے، کچھ عدالتی فیصلے ہیں جن کا حوالہ دیناہے۔

جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا آپ حوالہ دے دیجئے گالیکن بعد میں ، آج ہم نے آپ پر چارج فریم کرنا ہے، ہم کیس ملتوی کرنا نہیں چاہتے ، کیس ملتوی کرنے سے ایکسرسائز ختم ہوجاتی ہے،کیس میں پہلے وقت بہت گزر چکا ہے موخر نہیں کرنا چاہتے۔

طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضی نے کہا اس کیس میں انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں آپ کی شان میں گستاخی کا معاملہ ہے۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا یہ کسی فرد کی شان کا معاملہ نہیں ادارے کا معاملہ ہے ، ہرگزرتے دن کے ساتھ آپ کا کیس خراب ہورہاہے۔

طلال چوہدری کے وکیل نے دلائل میں کہا میرے موکل نےاب سخت زبان استعمال نہیں کی اور سپریم کورٹ بہت سے فیصلوں میں تحمل کا مظاہرہ کرچکی ہے ۔

عدالت نے چارج شیٹ کامران مرتضی کے حوالے کردی ۔ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ کل تک کے لیے موخر ہوگیا۔

کامران مرتضی کی وکیل رہنما احسن بھون کے والد کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے باعث کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔

تازہ ترین