• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک کھر ب کا نقصان ہوگا،دانیال عزیز

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز سے ایشیائی ترقیاتی بینک اور سینٹرل ویسٹ ایشین ڈیپارٹمنٹ ( سی ڈبلیو آر ڈی )کے ڈائریکٹر جنرل ورنرای لی یپچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی ۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے آپریشنز چلانے کے ذمہ داری ورنرای لی پیچ نے خسارہ میں جانے والے سرکاری اداروں سٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری بارے وفاقی وزیر دانیال عزیزکے سرگرم کردار کو سراہا ۔وفاقی وزیر نے اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل کو مذکورہ بالا اداروں کی نجکاری کے سلسلہ میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ ان اداروں کی نجکاری کوئی اب آسان کام نہیں کیونکہ اس سلسلہ میں کئی چیلنجز پیش ہیں تاہم اگر نجکای میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو شہریوں کو 100ارب روپے کا نقصان ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ خسارہ میں جانے والے اداروں کی نجکاری ملتوی کئے جانے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کو اس کا خمیازہ بھی بھگتنا چاہئے ۔ وفاقی وزیر نے بینک کے ڈی جی اور ان کی ٹیم کے اراکین کو پاکستان سٹیل مل کے ڈھانچہ جاتی منصوبہ بارے بھی بتایا ۔
تازہ ترین