• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سپر لیگ،کراچی کے خلاف اسلام آباد کی بیٹنگ لائن حیران کن طور پر ناکام

سپر لیگ،کراچی کے خلاف اسلام آباد کی بیٹنگ لائن حیران کن طور پر ناکام

شارجہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی اسلام آباد یونائیٹیڈ کی بیٹنگ لائن اپ حیران کن طور پر ناکام ہوگئی۔

کراچی کنگز کے خلاف اس کے بیٹسمین جلد بازی اور حماقت میں وکٹیں گنواتے رہے۔


آصف علی نے14گیندوں پر34رنز چار چھکوں کی مدد سے بنائے۔

مصباح الحق،شاداب خان،ہیلز،حسین طلعت،جے پی ڈومینی،فہیم اشرف بڑ ا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

اسلام آباد کی ٹیم جمعرات کی شب شارجہ میں پہلے کھیلتے ہوئے124رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

سپر لیگ،کراچی کے خلاف اسلام آباد کی بیٹنگ لائن حیران کن طور پر ناکام

عثمان شنواری نے17رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔گیارہویں اوور کی دوسری گیند پر63رنز پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد اسلام آباد کی بیٹنگ سنبھل نہ سکی۔

شاہد آفریدی نے18رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔شاہد آفریدی نے نویں اوور میں مصباح الحق کو 19 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا تو اگلے اوور میں محمد عرفان نے 61 کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت کو کیچ آؤٹ کرا دیا۔

مصباح اننگز کے دوران مشکل میں دکھائی دیئےیہ شاہد آفریدی کی تین سو ویں ٹی ٹوئینٹی وکٹ تھی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے چوتھے بولر ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز جے پی ڈومنی اور ایلکس ہیلز نے کیا تاہم چوتھے اوور میں یونائیٹڈ کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد کو پہلا نقصان دوسرے اوور میں ہوا جب ڈومنی عثمان شنواری کی اندر کی جانب آتی گیند کو سمجھ نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ی

ونائیٹڈ کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جنہیں محمد عرفان جونیئر نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، لیوک رونکی، سمت پٹیل اور محمد سمیع کی جگہ، اسٹیون فن، ظفر گوہر اور والٹن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم میچ میں شرکت نہیں کی۔

تازہ ترین
تازہ ترین