• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ، سابق صدرجیکب زوما کو کرپشن کے متعددمقدمات کا سامنا

پریٹوریا ( اے ایف پی ) جنوبی افریقہ کے چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ کرپشن الزامات پر مستعفی ٰ ہونے والے سابق صدر جیکب زوما کوکرپشن کے 16 مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ جن میں 90 کی دہائی میں اربوں ڈالرز کے ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدوں میں بدعنوانی کرنے اور فائدہ اٹھانے کے الزامات بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ 75 برس کے زما اپنی ہی پارٹی کی طرف سے دباؤ کے باعث مستعفی ہو ئے ہیں ۔ وہ 2009 ء سے صدر کے عہدے پر تھے ، ان کی جگہ سابق بزنس مین سِیرِل راما فوسا کو صدر بنا دیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ جیکب زوما کو کرپشن الزامات کا سامنا ہے اور اس تناظر میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ان کے خلاف آ چکا ہے ۔ جب کہ وہ ان الزامات سے انکار کرتے ہیں ۔
تازہ ترین