• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (جنرل رپورٹر )شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈڈینٹل کالج ،میڈکل کمپلیکس لاہورمیں انٹر کالجیٹ آرٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا ۔ جس میں پاکستان بھر کے معروف تعلیمی ادارے بشمول علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، یونیورسٹی آف لاہور، امیر الدین میڈیکل کالج، سی ایم ایچ میڈیکل کالج، اختر سعید میڈیکل کالج، رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات اور فاطمہ میموریل میڈیکل کالج سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی 10 طلباء پر مشتمل ٹیمز کے درمیان آرٹس کے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جن میں پینٹنگ، خاکہ جات ، فوٹوگرافی کی نمائش ، کرافیٹیویٹی، رسہ کشی، خزانے کی تلاش، ہنگر گیمز، کوسپلے پائپس اینڈ ماربلز، رنگ برسے، نی بریکر، سنیکس اینڈ لیڈر سمیت دیگر لائیو آرٹس شامل تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کا کہناتھا کہ طلباء ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ان کے درمیان مثبت انداز میں مقابلوں کے انعقاد سے انہیں زندگی کے ہر شعبہ میں مزید لگن اور ہمت کے ساتھ جدوجہد کر کے آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔
تازہ ترین