• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد،زچگی کے دوران بچہ کی ہلاکت پر ورثا کاشدید احتجاج،اسپتال میں توڑپھوڑ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پھلیلی تھانے کی حدود میں سوشل سیکورٹی اسپتال میں زچگی کے دوران بچہ کی ہلاکت پر ورثا کاشدید احتجاج‘ اسپتال میں توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی ‘پولیس نے پہنچ کر مشتعل مظاہرین کو انکوائری کی یقین دہانی پر منتشرکردیا۔ تفصیلات کے مطابق فاران شوگر مل کے ملزم شوکت علی سولنگی نے اپنی بیوی شبانہ کو بچے کی پیدائش کے لئے پھلیلی کے علاقے میں اوڈین سنیما کے قریب واقع سندھ سوشل سیکورٹی اسپتال میں داخل کیاتھا ۔ ہفتہ کو اسپتال میں دوران ڈلیوری بچے کی پیدائش کے بعد ورثا کو مردہ بچے کی اطلاع دی گئی اس پر ورثا نے الزام عائد کیا کہ آپریشن کرنے والی لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن ادھورا چھوڑکر چلی گئی تھی جس کی وجہ سے بچے کی ہلاکت ہوئی ہے۔
تازہ ترین