• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سالہ تعطل کے بعد ملک میں قومی فٹبال مقابلوں کی بحالی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات نے تین سالہ تعطل کے بعد قومی اور انٹرنیشنل ایونٹس کی بحالی کا اعلان کردیا۔ پی ایف ایف فٹ بال ہیڈ کوارٹر میں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میںشہزاد انور اور سجاد محمود کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور ڈائریکٹر کمپی ٹیشن تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ صدر پی ایف نے کہا ہے کہ 2018میں قومی چیلنج کپ اس سلسلہ کا پہلا ایونٹ ہو گا جس کے بعد اسی سال پاکستان پریمئیر لیگ، قومی خواتین فٹ بال چمپئین شپ، ریفری اور کوچنگ کورسز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین