• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کے لئے نت نئی پابندیوں پر تشویش ہے،طالب حسین پرواز

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) تحفظ عزاداری پنجاب کے سیکر ٹری جنرل و ممبر قومی امن کمیٹی پاکستان سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ ایران قونصلیٹ لاہور کی جانب سے زائرین کے لئے نت نئی پابندیوں سے زائرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ایرانی حکومت کو اس سلسلے میں نوٹس لینا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ سید طالب حسین پرواز نے مزید کہا کہ ا 30سال سے کم عمر زائر پر تین لاکھ کی سکیورٹی کی پابندی لگانا سراسر ناانصافی ہے جو زائر 50ہزار روپے میں زیارت حضرت امام رضا کرتا ہے وہ تین لاکھ روپے کہاں سے لائے اور ایرانی قونصلیٹ کو زیارات کے لئے دے۔ اگر ایسی پابندیاں عائد رہیں تو زائرین احتجاج کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبو ر ہو جائیں گے ۔
تازہ ترین