• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بار بار آمریت قائم ہونے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا، کلیم شیخ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری کلیم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور بلآخر فتح جمہوریت کی ہوگی، کیونکہ پاکستان عوام جمہوریت کی نشوونما اور عوامی فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، 21 کروڑ عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ملک کی بقا، ترقی و خوشحالی صرف اور صرف جمہوریت کی مضبوطی سے ہے جس کے لئے مسلم لیگ (ن) جدوجہد کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بار بار آمریت قائم ہونے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
تازہ ترین