• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگالیوں،برمیوں اور افغانیوں کو این آئی سی کا اجراء بند کیا جائے، سندھ سجاگ فورم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ سجاگ فورم کی جانب سے غیرمتعلقہ افراد کو شناختی کارڈ کے اجراءکے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت محب آزاد، عمران گاڈھی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے بنگالیوں، برمیوں اور افغانیوں کو این آئی سی بناکر دیئے جارہے ہیں، ایسے اقدام سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا چیئرمین کے غیرقانونی اقدامات کا ایکشن لینے کے بجائے متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور غیرمتعلقہ افراد کو شناختی کارڈ کا اجراء بند کیا جائے ۔
تازہ ترین