• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمنز راضی ہوگئے، اسٹیون فن،اسمتھ،بلنگز اور ہیلز کا آنے سے انکار

لاہور (نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن اسمتھ نے بھی پاکستان سپر لیگ کے لئے لاہور آنے سے انکار کردیا ہے۔البتہ ان کے ہم وطن اوپننگ بیٹسمین لینڈل سمنز نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔ پشاور کے اسمتھ نے اپنی فیملی مصروفیات کا بہانہ بنایا ہے۔ بنگلہ دیش کے تمیم اقبال کوئٹہ کے خلاف میچ کے لئے پشاور ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ تھری کے لئے غیر ملکی کھلاڑی اور کمنٹیٹرز منگل کی صبح لاہور پہنچ رہے ہیں۔ کراچی کے اوئن مورگن بھی ذاتی مصروفیات کا بہانہ بناکر لاہور نہیں آرہے۔ کوئٹہ سے کھیلنے والےجنوبی افریقا کے رائیلی روسو نے پاکستان جانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ کوئٹہ ٹیم کی انتظامیہ کے مطابق رائیلی روسو، تھسارا پریرا، محمو د اللہ ریاض، کرس گرین، جانسن چارلس ، ٹام کوہلر، کیڈ مورپلے آف کے لئے لاہور آئیں گے۔ پشاور زلمی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے کھلاڑی ڈیرن سیمی، لائم ڈائی سن ، رکی ویسلز، کرس جارڈن، اینڈریو فلیچر لاہور پہنچ رہے ہیں۔ فائنل کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہفتہ 24 مارچ کو پاکستان پہنچے گی جس کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں جے پی ڈومینی، لیوک رونکی ، سمت پٹیل، آندرے رسلز اور چیڈوک والٹن شامل ہیں جب کہ اسٹیون فن، سیم بلنگز اور الیکس ہیلز نہ آنے والوں میں شامل ہیں۔
تازہ ترین