• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی صحافیوں سے گفتگو ،بلھے شاہ کے اشعار ،دلیپ کمار کی فلم کا حوالہ

نواز شریف کی صحافیوں سے گفتگو ،بلھے شاہ کے اشعار ،دلیپ کمار کی فلم کا حوالہ

اسلام آباد(ایوب ناصر)مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر منگل کو بھی مسلم لیگ (ن) کے پارلیمنٹرین اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

سابق وزیراعظم کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر ناکے پر روکے گئے کارکنوں نے ’’وزیراعظم نواز شریف‘‘ کے نعروں سے ان کا استقبال کیا۔

نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پہنچے تو صحافیوں نے جج کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے غیر رسمی گفتگو شروع کر دی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نے ضمنی ریفرنس کو پہلے ریفرنس پر خول قرار دیتے ہوئے تبصرہ کرتے ہوئے ان کا حال بھارتی اداکار دلیپ کمار کی فلم جیسا ہے اس کی بیوی کو جب پیار نہ ملا تو اس نے دلیپ کمار کے بیڈ روم کو ہی آگ لگا دی تھی۔

چوہدری نثار علی خان کے بارے میں سوال پر کچھ دیر خاموشی کے بعد نواز شریف نے مرزا اسد اللہ غالب کا شعر پڑھا کہ

جب توقع ہی اٹھ گئی غالب

کیوں کسی کا گلا کرے کوئی

فائدہ اٹھانے کے بعد ساتھ چھوڑ جانے والوں اور جنرل پرویز مشرف کے ذکر پر نوازشریف نے کہا کہ ’’نیکی کر دریا میں ڈال‘‘۔

مریم نواز نے اس موقع پر بلھے شاہ کا شعر پڑھا کہ

چنگیاں نال جے نیکی کریئے نسلاں تک نہیں بھلاے

بدنسلاں نال نیکی کریئے پٹھیاں چالاں چلدے

اس موقع پر نواز شریف نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیکی کرتے جائیں ہم نے نسل دیکھ کر کیا کرنا ہے۔  

تازہ ترین