• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست ٹیکسا س میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

 امریکی ریاست ٹیکسا س میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

امریکی ریاست ٹیکسا س کے شہر آسٹن میں چھٹا بم دھماکا بھی ہو گیا، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

ٹیکساس حکام کے مطابق دھماکےمیں زخمی ہونے والے شخص کی حالت خطرےسےباہرہے،حکا م کا کہنا ہے کہ چھٹا دھماکا پہلےہونے والے 5 دھماکوں سے مما ثلت نہیں رکھتا تاہم تفتیش جاری ہے ۔


امریکی میڈیا کے مطابق دھماکاگڈویل اسٹورمیں ہوا،اسٹورکوخالی کرالیاگیا،دھماکاخیزموادناکارہ بنانےوالےاہلکارموقع پرپہنچ گئے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹیکساس میں پانچ دھماکے ہو چکے ہیں ،پانچواں دھماکا کل کوریئر کمپنی فیڈ ایکس کے سینٹر میں مشتبہ پیکٹ میں ہوا، دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا ،اس سے پہلے 4دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین