مسیحی برادی کے ایسٹر تہوارمیں چند روز باقی رہ گئے ہیں لہٰذا اس سالانہ تہوار کومنانے کے لیے تیاریاں زور پکڑ چکی ہیں۔
اسی حوالے سے لاس اینجلس کے 70سالہ قدیم چاکلیٹ اسٹور پردیدہ زیب چاکلیٹ انڈوں کی تیاری جاری ہے جس کی دلکشی دیکھ کر منہ میں پانی بھر آتا ہے ۔
چاکلیٹ اسٹور پر ماہر شیفس نے ایسا خرگوش بھی تیار کیا ہے جو18قیراط سونے سے ڈھکا ہوا ہے ۔
ہاتھوں سے ڈیزائن کیے گئے یہ دیوہیکل رنگین اور دلکش ڈیزائن والے انڈے منفرد تھیمز کی عکاسی کرتے نظر آرہے ہیں جنہیں فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔