کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروفیسر سعید الظفر خان کنوینئر سندھ ریٹائرڈ پروفیسر ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق پروفیسر سراج الدین قاضی کی کتاب ’’مکاتیب مولانا ابو الکلام آزاد پر ایک نظر ‘‘کی تقریب رونمائی جمعرات 22مارچ کو شام 7بجے انجمن ترقی اردو کے دفتر واقع گلشن اقبال کراچی میں منعقد ہوگی۔