نارتھ کراچی سے 7 سال کے صارم کی لاش ملنے کے واقعہ میں پیش رفت ہوئی ہے، زیادتی اور قتل کے شبہ میں 7 افراد زیرحراست ہیں۔
مدرسے کا مولوی، پلمبر، تین چوکیدار اور دو رہائشی شامل ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق تمام افراد کی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔
صارم7 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا، لاش 18جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔