اس حدیث میں اللہ کے رسول ﷺ نے نہایت ہی اختصار کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میںپسندیدگی کی سند حاصل کرنے والے نیک اعمال کا تذکرہ فرمادیا کہ اللہ کی نظر میں وہ عمل زیادہ محبوب ہے جو ہمیشگی اور دوام کے ساتھ کیا جائے،جیسے قرآن پاک کی تلاوت کا معمول ، چاہے ایک رکوع ہی روزانہ کیوں نہ پڑھا جائے،اسی طرح راتوں کونوافل کا اہتمام ،چاہے روزانہ دو رکعتیں ہی کیوں نہ ادا کی جائیں،اسی طرح نفلی روزوں کا اہتمام ،چاہے ہر مہینے ایک نفلی روزہ ہی کیوں نہ ہو۔اسی طرح صدقہ و خیرات کا اہتمام ، چاہے دس روپے ہی کیوں نہ ہو۔