• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوڑھےشخص کی لاش برآمد،پولیس نے شناخت کیلئے سول اسپتال میں رکھوادی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کینٹ تھانے کی حدود سے نامعلوم بوڑھے شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی‘ پھلیلی میں سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کے بعد گولی مارکر داما د کو زخمی کردیا، ساس ، سسر، سالوں سمیت 15افراد کے خلاف مقدمہ درج، ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ تھانے کی حدود میں صدر کے علاقے میں درگاہ حاجی شاہ کے قریب سےنامعلوم بوڑھےشخص کی لاش برآمدہوئی ،علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی جیبوں سے کوئی شناختی چیز نہیں ملی اورنہ ہی شام تک اس کی شناخت ہوسکی تھی۔ متوفی کی ہلاکت طبعی طورپر ہوئی ہے لاش شناخت کے لئے سول اسپتال کے سردخانے میں رکھوادی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پھلیلی تھانے کی حدود اسلام آباد میں جھنڈے والی گلی میں معظم نامی شخص کوسسرالی رشتہ داروں نے برہنہ کرکے شدید تشددکانشانہ بنانے کے بعد پیر میں گولی مارکر زخمی کردیا اورفرارہوگئے۔ 15افراد کے خلاف پولیس نے کیس درج کرکے تشدد میں ملوث ایک ملزم راشد کوگرفتار کرلیا ہے۔
تازہ ترین