• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دیکررقم بٹورنے والے ایجنٹ کو جیل بھیجنے کا حکم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایف آئی اے حیدرآباد نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکررقم بٹورنے کے الزام میں ریکروٹنگ ایجنٹ نوید شاہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کو انسداد رشوت ستانی کی سینٹرل کورٹ نے منگل کو ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے خلاف کیس کا عبوری چالان پیش کرنے پر گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے تھانے میں حیدرآباد پولیس کے کنٹرول روم انچارج نے ایف آئی اے تھانہ حیدرآباد میں رواں ماہ کرائم نمبر 3/2018 درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ریکروٹنگ ایجنٹ نوید شاہ اور کامران حیات نے اس کے دو رشتہ داروں کو برطانیہ بھجوانے کے لئے 2014-15 میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 10 ہزار روپے کی رقم وصول کی جس کے بعد رشتہ داروں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ٹال مٹول کرتا رہا اور رقم ہڑپ کرلی، رقم کی واپسی کے لئے کوششیں کیں تو رقم دینے سے بھی انکار کردیا۔ ایف آئی اے حیدرآباد نے محمد ظفر کی درخواست پر تحقیقات کے بعد گذشتہ دنوں نامزد ملزم نوید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔ منگل کو تفتیشی آفیسر انسپکٹر سلیم ملک نے ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے کیس کا عبوری چالان پیش کیا۔ عدالت نے گرفتار ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔
تازہ ترین