• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کی خواہش،ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے،صدر ممنون

بھارت کے غیر ذمے دارانہ طرز عمل سے خطے کا امن داوٴ پر لگا ہے، صدر ممنون حسین

صدر مملکت ممنون حسین نے بھارت کو تنبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پڑوسی ملک نے غیر ذمے دارانہ طرز عمل سے خطے کا امن داوٴ پر لگا دیا ہے، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ہماری تاریخ میں 23 مارچ جیسا کوئی دن نہیں، اس روز فیصلہ ہوا تھا کہ غاصبانہ طاقتوں کو شکست دے کر اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں گے، ہم اس خواب کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

صدر ممنون کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران خطے میں تبدیل ہونے والی تبدیلیوں اور جنگ و جدل نے خطے کا استحکام متاثر کیا جس کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفسار کے ذریعے اس چینلج کا بھرپور مقابلہ کیا اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن بحال ہوچکا ہے، کامیابی کے اس سلسلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ دہشت گردی کا عفریت پھر سر نہ اٹھاسکے۔

صدر ممنون نے پڑوسی ملک بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو خبردار کرتا ہوں، آزادی کی تحریکوں کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔

اس موقع پر صدر ممنون حسین نے ملک میں قیام امن کے لئے قربانیاں دینے والوں کے لئے’ تمغہ عزم ‘ کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین