• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ چھ ماہ سے کسی پشتو فلم کا ریلیز نہ ہونا باعث تشویش ہے، آصف خان

گزشتہ چھ ماہ سے کسی پشتو فلم کا ریلیز نہ ہونا باعث تشویش ہے، آصف خان

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پشتو فلموں کے معروف اداکار و فلمساز آصف خان نے کہا ہے کہ پشتو فلم گزشتہ دو دہائیوںسے ملکی فلمی صنعت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ، فلمی صنعت کے بد ترین حالات میں بھی پشتو فلموں نے فلم انڈسڑی کو استحکام دیا۔ اور ہر طرح کے معاشی اور مالی بحران سے تحفظ فراہم کیا ۔ لیکن ہم سب کے لیے یہ بات آج باعث تشویش ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران کوئی ایک بھی پشتو فلم ریلیز نہیں ہوسکی ۔ فلمی صنعت میں آج جو رونق اور گہما گہی ہے۔ ان میں پشتو فلم میکرز کی کاوشوں اور محنت کا بھی بڑا دخل ہے ۔ لیکن اب ہماری فلمیں سست روی کا شکار ہیں ۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اب حالات خراب ہیں ۔ یہ بات انہوں نے مقامی فلم تقسیم کار کے دفتر میں خصوصی گفتگو میں کہی ۔

تازہ ترین