• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں خرابی ، متعدد علاقوں میں تاریکی چھا گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جمعہ کی شام ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث ضلع جنوبی اور شرقی کے متعدد علاقوں میں تاریکی چھا گئی ۔ کے الیکٹرک کے مطابق فالٹ کورنگی کی لائن میں ہوا تھا جسے فوری ٹھیک کرنے کے بعد بیس منٹ میں بجلی بحال کر دی گئی تاہم شام ساڑھے سات بجے اچانک بند ہونے والی بجلی ڈیڑھ گھنٹے بعد بھی گارڈن اور جیکب لائن، پی ای سی ایچ ایس میں بحال نہ ہوسکی۔ قبل ازیں ٹرپنگ کے باعث ڈیفنس، کلفٹن، صدر، اولڈ سٹی ایریا برنس روڈ، لائنز ایریا، جیکب لائن، پی ای سی ایچ ایس، گارڈن سمیت تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ان میں سے بیشتر علاقوں میں آدھے سے پون گھنٹے میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی تاہم کچھ آبادیوں میں سپلائی دیر بعد بحال ہوئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔
تازہ ترین