• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سینیٹ الیکشن، کس نے نوٹ لیے، کس نے دیے؟

تحریک انصاف کے رکن خیبر پختون خوا اسمبلی نے کچا چٹھا کھول دیا کہ سینیٹ کے انتخابات میں کس نے نوٹ لیے اور کس نے نوٹ دیے۔

ایم پی اے عبیداللہ مایار نے انکشاف کیا کہ الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے امیدواروں نے ارکان اسمبلی کو رقمیں دیں، اب سینیٹر فدا محمد خان پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں، کہتے ہیں آپ نے ووٹ نہیں دیا ، اس لیے آپ پیسے واپس کریں۔

سینیٹر فدا محمد نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ناراض لوگوں کو فون کیا، پیسوں کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

اپنے ارکان پر ضمیر بیچنےکا الزام تو عمران خان نے بھی لگایا تھا لیکن اب پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے دھماکے دارانکشاف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی کے امیدواروں نے خود اپنے ارکان اسمبلی کو رقوم ادا کیں، مردان سے ایم پی اے عبیداللہ مایار کہتےہیں الیکشن جیت کر فدا محمد رقم کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی رکن کے مطابق 22ایم پی ایز کو 50لاکھ سے ایک کروڑ روپے اگلے الیکشن میں خرچ کرنے کے نام پر دیے گئے۔

عبیداللہ مایار نے سینیٹر فدا محمد کے خلاف عدالت جانے کی دھمکی بھی دی ہے۔

رابطہ کرنے پر سینیٹر فدا محمد نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پیسوں کی کوئی بات نہیں ہوئی، صرف ناراض ارکان کو فون کیا تھا۔

تازہ ترین