• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہسپتال کے بلڈ بنک کو ایکریڈیشن لائسنس دینے کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی پنجاب ڈاکٹر محمد اطہر نے گزشتہ روز شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے بلڈ بنک کا گزشتہ روز اچانک دورہ کیا ،جہاں انہیں متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ،سنٹرلائزیشن ایس او پیز پر پورا اترنے پر شہباز شریف ہسپتال کے بلڈ بنک کو ایکریڈیشن لائسنس دینے کی منظوری دے دی گئی ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر زاہد اخترو دیگر بھی ہمراہ تھے۔
تازہ ترین